(ویب ڈیسک)سشمیتا سین بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہیں،ان کا شمار نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے،انہوں نے بہت سی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
تفصیلات کے مطابق سشمیتا سین نے اٹھارہ سال کی عمر میں مس یونیورس کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی بھارتی خاتون ہیں، شسمیتا سین نے 2000 میں پہلی بیٹی اور 2010 میں دوسری بیٹی گود لی تھی ،بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے دو بیٹیوں کے بعد بیٹے کو بھی گود لینے کی خبروں کی وضاحت کردی۔اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بچے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک بچے کے ساتھ ہنستے مسکراتے نظر آ رہی ہیں۔
Having a chat with my Godson Amadeus about the random news concerning him, going viral in the media…his expression says it all!!!????❤️ Picture courtesy: Sreejaya (Amadeus’s mom) ???????? pic.twitter.com/H4bwnPph7f
— sushmita sen (@thesushmitasen) January 13, 2022
سشمیتا سین نے بتایا کہ ان کے ساتھ موجود بچے کی یہ تصویر بچے کی امی سری جایا نے لی ہے۔ بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اداکارہ نے دو بیٹیوں کے بعد ایک بیٹا بھی گود لے لیا تاہم اب اداکارہ نے اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔