ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد 18سال مقرر

covid 19 cases in hospital
کیپشن: covid 19 cases in hospital
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : این سی او سی  نے بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد 18سال مقرر کردی۔گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں اومی کرون کے 43 نئے کیسز سامنے آگئے۔

این سی او سی کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کل سے18سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹرڈوزلگواسکتےہیں۔ اس سے قبل30سال کی عمر کے افراد بوسٹر ڈوز کے اہل تھے،مکمل ویکسینیٹڈ افراد 6ماہ بعد بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔

لاہور کے ساتھ ساتھ دوسرے شہروں میں بھی اومیکرون پھیلنا شروع ہوگیا اور صوبے میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 402 ہو گئی۔

 دوسری جانب  پنجاب میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد میں اضافہ جاری ہے ، گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں اومی کرون کے 43 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد شہر میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 378 ہو گئی۔ محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ میں اومیکرون کے 3 نئے کیسز ، منڈی بہاوالدین اور راولپنڈی میں بھی اومیکرون کا ایک ایک کیس سامنے آیا، جس کے بعد صوبے میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 402 ہو گئی۔

لاہور کے ساتھ ساتھ دوسرے شہروں میں بھی اومیکرون کے کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے ، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ کو روکنا ایک چیلنج بن چکا ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بھی 7 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

خیال رہے ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح سات فیصد سے زائد ہوگئی، چوبیس گھنٹوں کے دوران ساڑھے تین ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ئوئے اور مزید سات مریض انتقال کر گئے۔