وزیراعلیٰ پنجاب  کی سکیورٹی فول پروف بنانے کافیصلہ

 وزیراعلیٰ پنجاب  کی سکیورٹی فول پروف بنانے کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب  کی سکیورٹی فول پروف بنانے کافیصلہ۔  شادی کی تقریب سے نکلتے ہوئے فائرنگ کے واقعہ  کے بعد  سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیاجارہےہیں،140ایس ای جی کے جوانوں کوخصوصی کورس پر بلالیا گیا۔

وزیراعلی کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعیناتی کےلئے سپیشل ایلیٹ  فورس کے کمانڈوزکو خصوصی تربیت دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب   کی شادی کی تقریب سے نکلتے ہوئے فائرنگ کے واقع  کے بعدسخت اقدامات کے فیصلے کیاجارہےہیں۔ سپیشل ایلیٹ گروپ کے50 چوکس جوانوں پر مشتمل ٹیم بیک اپ کےطورپر تیارکی جائےگی۔پولیس حکام  کے مطابق  140ایس ای جی کے جوانوں کوخصوصی کورس پر بلالیا گیا، جوانوں کوسکیورٹی ڈیوٹی کےدوران مختلف امورکی خصوصی ٹریننگ دی جائےگی۔ جوانوں کی نشانہ بازی۔۔وی وی ائی پی موومنٹ کے دوران مشکوک افراد پرنظررکھنا کے حوالے سے تربیت دی جائےگی۔

پولیس حکام  کامزید کہنا تھا کہ  وزیراعلی کی کلوز پروٹیکشن موومنٹ پرخصوصی توجہ دی جائےگی ،کورس کرنے والوں کی سکیورٹی اورنفسیاتی کلئیرنس ابھی کروائی جائےگی۔ کورس کرنے والے 140جوانوں میں سے50 جوانوں کوسلیکٹ  کیا جائے گاجن کو کسی بھی وقت وزیراعلی کی سیکیورٹی ڈیوٹی کےلئے بھجوایا جائے گا۔ایس ای جی کے جوانوں اب اضلاع کی بجائے ہیڈ کوارٹر کے ماتحت کام کریں گے۔