ویب ڈیسک : پاکستانیوں کے لئے خوشخبری،کِیا لکی موٹرز نے محدود مدت کیلئے اپنی گاڑی سورینٹو کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 7 لاکھ 4 ہزار روپے تک کی کمی کردی۔
سورینٹو 3.5 ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت 7 لاکھ 4 ہزار روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 75 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ کِیا سوریںٹو 2.4 اے ڈبلیو ڈی کی قیمت 3 لاکھ 13 ہزار روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 75لاکھ روپے ہوگئی ہے۔
یادرہے کیاسورینٹوکی کم قیمت پرفروخت کی پیشکش صرف محدود مدت کے لئے کی جارہی ہے۔ تاہم یہ قیمت اب بھی مدمقابل گاڑیوں جیسے کہ ٹویوٹا فارچیونر سے زیادہ ہے اس لئے فروخت میں بہت اضافے کی امید نہیں کی جارہی۔