ویب ڈیسک: دنیا بھر میں سماجی روابط کی ویب سائٹ اور ویڈیو شیئرنگ ایپ نئی نسل اور شہرت کے دلدادہ افراد کی من پسند مصروفیت بن چکی ہے مگر کئی لوگوں پر اس کے استعمال کی زیادتی کے الزامات بھی عائد ہوتے رہتے ہیں۔ جہاں سوشل میڈیا سماج پر مثبت اثر ڈال رہا ہے تو اسی سوشل میڈیا کے معاشرے پر منفی اثرات بھی پڑرہے ہیں۔
دنیا سمیت پاکستان میں بھی ٹک ٹاک کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ ہر نوجوان اپنی ویڈیوز بناکر مشہور ہونے کے چکر میں پڑا ہوا ہے۔ لیکن اس ٹک ٹاک کےزیادہ استعمال سے بہت سے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔ رائیونڈ سندراسٹیٹ میں ٹاک بناتے ہوئے سکیورٹی گارڈ فائر لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
رائیونڈ سندر اسٹیٹ میں سکیورٹی گارڈ فائر لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق ہونے والے کی شخص کی شناخت حسن خان کے نام سے ہوئی جو وزیرستان کا رہائشی تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی گارڈ ٹک ٹاک بناتے وقت فائر لگنے سے جاں بحق ہوا۔ ٹک ٹاک بنانے والے اسامہ نامی ملزم کو پولیس نےموقع پر گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لے کرمزید کاروائی کاآغاز کردیا۔