ویب ڈیسک :امریکا میں عوام کا صرف ایک تہائی جو بائیڈن کی کارکردگی سے مطمئن ہے۔ کیونیپیاک یونیورسٹی کی طرف سے کروائے گئے سروے کے مطابق بائیڈن کے ساتھ عوامی محبت اور پسندیدگی مستقل کم ہو رہی ہے۔
سروے میں شامل 33 فیصد افراد نے صدر بائیڈن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سروے کے مطابق 75 فیصد ڈیموکریٹس فیصد 25 فیصد آزاد امیدواروں نے بائیڈن کی کارکردگی کو سراہا۔
57 فیصد شرکا نے بائیڈن کی اقتصادی کارکردگی پر، 54 فیصد نے خارجہ پالیسی پر، 55 فیصد نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد پر بے اطمینانی کا اظہار کیا ہے۔
دوسری طرفہیومن رائٹس واچ نے امریکی صدر جو بائیڈن اور دیگر مغربی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کہا گیا ہے کہ یہ جمہوریت کے دفاع سمیت ماحولیاتی بحران، کووڈ انیس کی عالمی وبا، عدم مساوات اور نسلی تعصب جیسے مسائل کے حل کے لیے مناسب ردعمل ظاہر نہیں کر سکے ہیں۔ اس عالمی ادارے کی سالانہ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ صدر بائیڈن نے اقتدار سنبھالنے سے قبل اپنی خارجہ پالیسی میں انسانی حقوق کے دفاع پرزور دیا تھا لیکن زمینی حقائق مختلف ہیں۔ مزید کہا گیا کہ واشنگٹن حکومت مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی طرف سے مخصوص طبقوں کے خلاف جبر کے باوجود ان ممالک کو اسلحہ فروخت کر رہی ہے۔