ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ایک بارپھر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا

weather update
کیپشن: weather update
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: فضائی آلودگی میں اضافہ، لاہور ایک بار پھر دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا، ایئرکوالٹی انڈکس پر شرح آلودگی 193 ریکارڈ کی گئی ہے۔
شہر میں ہلکی دھندبرقرار ، محکمہ موسمیات نےآئندہ24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی آبرآلود رہنے کی پیشگوئی  کردی ، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ  جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 5 اور زیادہ سے زیادہ 17 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان۔ 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی، ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ہوگا۔ موسم سرد اور خشک رہے گا۔

دوسری طرف شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کا راج۔ کوٹ لکھپت میں فضائی آلودگی کی شرح 330،ماڈل ٹاؤن میں  294،مال روڈ پر 293،ڈی ایچ اے فیز8میں 257 اور ایف سی کالج کے اطراف شرح  227 ریکارڈ کی گئی ہے۔