ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو گئے

زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مرکزی بینک کے پاس ڈالر کم ہو گئے، ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی رکارڈ کی گئی۔
مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتے کے دوران کمی دیکھی گئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی کمی رکارڈ کی گئی اور ان کا حجم 13 ارب 40 کروڑ ڈالر رہ گیا.

تاہم اس دوران کمرشل بینکوں کے پاس ڈالروں میں 1 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا بینکوں کے پاس ڈالروں کا حجم 7 ارب 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہو گیا جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم ہفتے کے اختتام پر 69 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 20 ارب 51 کروڑ 21 لاکھ ڈالر رہ گیا.

نئے بیرونی قرضوں کی وجہ سے رواں مالی سال کے دوران اب تک مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر ایک ارب 1 کروڑ 63 کروڑ ڈالر کا اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer