ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساؤتھ افریقہ سریز ، سیکیورٹی کیلئے رینجرزاورفوج طلب

ساؤتھ افریقہ سریز ، سیکیورٹی کیلئے رینجرزاورفوج طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ساؤتھ افریقہ کے میچز کی سیکیورٹی کےلئے رینجرزاورفوج طلب، سٹیڈیم کے گردونواح موبائل جیمراورفضائی نگرانی کے لئے ہیلی کاپٹر کے مراسلہ بھجوا دیا۔

لاہور اور راولپنڈی میں ساؤتھ افریقہ کے ساتھ میچزکے انعقادکے لئے آئی جی پنجاب نے رینجرز کی 4کمپنیاں، فوج کی 3 کمپنیاں، موبائل جیمنگ اور ہیلی کاپٹر کی فراہمی کے لئے محکمہ داخلہ کومراسلہ بھجوا دیا۔ فروری میں لاہورمیں میچزکے دوران 2رینجرز اور1فوج کی کمپنی فراہم کی جائے۔ راولپنڈی میں 2رینجرزاور2فوج کی کپمنیاں فراہم کی جائیں ۔ میچزکی فول پروف سیکیورٹی کے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

دوسری جانب کراچی میں ساؤتھ افریقی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔ کراچی پولیس آفس میں ساؤتھ افریقی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کی، اجلاس میں ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی ڈویژن مقصود میمن نے غیر ملکی ٹیم کی 16 جنوری کو شہر میں آمد ، ہوٹل میں رہائش، کرکٹ ٹیم کی پریکٹس اور ٹیسٹ میچ میں آمدورفت اور کراچی سے روانگی کے حوالے سے کیئے جانے والے سکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفننگ دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور کراچی پولیس کی سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم سمیت تمام متعلقہ روٹس اور ہوٹلوں پر پولیس کی بھاری نفری کھلاڑیوں کی سکیورٹی کیلئے موجود رہے گی۔ کراچی پولیس کے 24 سینئر افسران سمیت 59 ڈی ایس پیز، 608 این جی اوز، 3612 ہیڈکانسٹیبل/کانسٹیبل، 31 خواتین پولیس اہلکار، ریپڈ ریسپونس فورس کے 300 جوان اور اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے 1080 کمانڈوز تعینات کیئے گئے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور ہوٹلوں پر اسپیشل برانچ کے 354 سادہ لباس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ غیر معمولی حالات سے نمٹنے کیلئے اسپیشل سکیورٹی یونٹ کی SWATٹیمیں ہمہ وقت فوری ریسپونس کیلئے تیار رہیں گی۔

ٹریفک پولیس نے ساؤتھ افریقی کھلاڑیوں کی نیشنل اسٹیڈیم کی طرف آمد ورفت کے اوقات میں عوام کی سہولت کیلئے متبادل روٹس پلان پہلے ہی دے دیا ہے۔ عوام کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے 1529 افسران اہلکار متعلقہ روٹس پر ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer