(سٹی 42) پی ایم آفس نے ندیم افضل چن کا استعفی وزیراعظم کے سامنے رکھ دیا.
زرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ندیم افضل چن کے مختصر استعفے کی تحریر پڑھ کر کوئی فیصلہ نہیں کیا ، ندیم افضل چن نے استعفیٰ میں لکھا کہ آپ نے اپنے ساتھ کام کرنے کا موقع دیا تھا جس سے میں نے بہت کچھ سیکھا ، میں معاون خصوصی اور ترجمان کے عہدے کے فرائض انجام نہیں دے سکتا ، آپ کے اعتماد اور ذمہ داریاں دینے پر آپ کا شکرگزار ہوں۔
دوسری جانب ندیم افضل چن نے تمام سرکاری مراعات واپس کردیں، ندیم افضل چن نے گاڑی اور دفتر بھی واپس کردیا۔ ادھر وفاقی وزراء نے وزیراعظم عمران خان کو ندیم افضل چن کا استعفی منظور نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ ندیم افضل چن نے کسی صورت بھی استعفی واپس نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے.