ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتظامیہ کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن

انتظامیہ کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ پلاننگ کا رائیونڈ سٹی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، سولہ کنال اراضی پر اکتیس غیرقانونی تعمیرات ہیوی مشینری سے مسمار کردی گئیں۔ 

میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ رانا نوید اختر اور ایم او پی رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ علامہ اقبال زون کے زیرکنٹرول ایریا رائیونڈ روڈ پر سولہ کنال پر 31 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔ جن میں سولہ زیرتعمیر گھر اور پندرہ دکانیں شامل ہیں۔ افسران کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری بھی تھی۔

میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ون رانا نوید اختر کا کہنا تھا کہ کمشنر لاہور وایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کی ہدایت کی روشنی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ شعبہ پلاننگ کے افسران و اہلکارغیرقانونی تعمیرات کے خلاف پوری طرح متحرک ہیں۔