ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان الیاس ) سردی کی شدت جہاں برقرار ہے وہی گیس کی مسلسل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ پریشان حال شہریوں کا کہنا ہے گیس آتی نہیں بل معمول سے آجاتا ہے۔

وحدت روڈ، اچھرہ ، عاشقاآباد چوک، نظام سٹریٹ سمیت محلقہ علاقوں میں گیس کی بندش سے شہری پریشان ہو کر رہ احتجاج کیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس نا ہونے پر لکڑیاں اور سلنڈر جلانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ بچے صبح گیس نا ہونے کے باعث بھوکے سکول جاتے ہیں۔  بچوں کا پیٹ پلانے یا لکڑیاں خریدے حکومت سے اپیل ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ بند کی جائے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر سوئی گیس کی بندش کا کوئی حل نہ نکالا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔