قرآن پاک کو سیاسی معاملات میں نہ لایا جائے، چودھری شجاعت

قرآن پاک کو سیاسی معاملات میں نہ لایا جائے، چودھری شجاعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( علی اکبر) مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قرآن کریم کی حرمت کا تقاضا ہے کہ اس مقدس ترین کتاب کو سیاسی معاملات کے درمیان نہ لایا جائے، سپیکر قومی اسمبلی اس بات کو ملحوظ خاطر رکھیں کہ کسی بھی طرح قرآن پاک کے تقدس اور حرمت پر حرف نہ آئے۔         

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قرآن مجید کو جس طرح موضوع بحث بنایا جا رہا ہے اور قرآنی آیات کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، وہ مناسب نہیں ہے۔ میری درخواست ہے کہ کسی کی جانب سے بھی قرآن مجید کو سیاسی معاملات میں نہ لایا جائے تاکہ اس مقدس ترین کتاب کی حرمت برقرار رہے۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کو اس سلسلہ میں سخت ترین اقدام سے بھی گریز نہیں کرنا چاہئیے.