(علی ساہی) پنجاب میں تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ڈی ڈی او آر کے اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کےپی کے کی طرزپرتھانوں کا بجٹ ڈائریکٹ ایس ایچ اوکے پاس ہوگا۔
پنجاب پولیس تھانہ کلچرمیں تبدیلی کرکے ایس ایچ او کو ڈی ڈی او بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، علاوہ ازیں تھانوں کے متعلقہ فنڈزضلعی اکاؤنٹ کی بجائے تھانے کے اکاؤنٹ میں جائیں گے جن کوایس ایچ او کی مرضی سے استعمال کیا جاسکے گا۔ اسی حوالے سےپولیس اسٹیشنز میں اکاؤٹنٹ بھی بھرتی کیے جائیں گے۔
آئی جی افس کی جانب سےایس ایچ اوزکوڈی ڈی او کی پاوردینےکے لیے پنجاب حکومت کو خط لکھ دیاہے۔ایس ایچ اوز کو تھانے کی ضروریات کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے جبکہ ایس ایچ اوزکو ڈی ڈی اوکے اختیارات اور بجٹ براہ راست تھانوں کے اکاونٹس میں بھجوانے کا حتمی اجازت حکومت دے گی۔