(زین مدنی)ہر ایک کا پسندیدہ مقبول ٹی وی ڈراما ” میرے پاس ہو تم “کی آخری قسط کو دیکھنے والے بے تاب شائقین کو اب مزید انتظار کرنا پڑے گا،ڈرامے کی آخری قسط اٹھارہ کو نہیں بلکہ پچیس جنوری کو ٹیلی کاسٹ ہوگی۔
دانش ،مہوش،شہوار ،ہانیہ ،یہ ہیں وہ کردار جو ان دنوں شائقین میں مقبول ڈراما میرے پاس ہو تم کے ہیں،ڈرامے کی تمام اقساط نے شائقین کو اپنے حصار میں دبایا ہوا ہے اور ہر دیکھنے والے کو اس کی آخری قسط کا انتظار ہے جو اٹھارہ جنوری کو ٹیلی کاسٹ ہونا تھی جو اب وہ پچیس کو نشر کی جائے گی۔
ڈرامے میں ہانیہ دانش کی شادی ہوگی یا نہیں اور مہوش کا کیا بنے یہ تمام سوال شائقین کے ذہنوں میں نقوش ہیں،ڈرامے کی آخری قسط دو گھنٹے کی ہے جو پچیس جنوری کو دکھائی جائے گی جبکہ اٹھارہ جنوری کو ڈرامے کی تمام کاسٹ ٹرانسمیشن میں اکٹھی ہوگی۔
ٹی وی ڈرامے ہمیشہ سے ہی تفریح دیتے آئے ہیں لیکن آج کے ماڈرن دور میں کسی ڈرامے کی مقبولیت حاصل کرنا اس کی پروڈکشن ،ایکٹرز اور ٹیکنیکل ٹیم کا منجھے ہوئے ہونا ہے اور ڈراما میرے پاس ہو تم واقعی ہی منجھے ہوئے لوگوں کی پروڈکشن ہے ۔