ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر پر حکومت پریشان کا شکار

ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر پر حکومت پریشان کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) پنجاب حکومت سست رفتار منصوبوں سے پریشان، فنڈز تیزی سے مکمل منصوبوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ، پی اینڈ ڈی بورڈ نے صوبائی محکموں سے سست رفتار منصوبوں پر 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

پنجاب حکومت رواں مالی سال کے تین سو پچاس ارب روپے کے منصوبوں پر فنڈز کے مکمل استعمال میں ناکام رہے گی جس پر پی اینڈ بورڈ کے حکام نے سست رفتار ترقیاتی منصوبوں سے فنڈز نکال کر تیزرفتار منصوبوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سست رفتار سکیموں سے فنڈز نکال کر فاسٹ ٹریک منصوبوں پر منتقل کئے جائیں گے۔

پی اینڈ ڈی بورڈ نے تمام محکموں سے سست روی کے شکار ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے اور 2 ہفتوں میں صوبائی محکموں کو رپورٹ جاری کرنے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں۔

سست رفتار سکیموں کیلئے رواں مالی سال کے مختص بجٹ کی تفصیلات بھی وصول کی جارہی ہیں۔