ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپر اینڈ پیکجنگ انڈسٹری بحران کی زد میں آگئی

پیپر اینڈ پیکجنگ انڈسٹری بحران کی زد میں آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پیپر اینڈ پیکجنگ انڈسٹری کا اہم اجلاس ہوا جس میںصنعتکاروں نے دہائی دی کہ ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے انبار نے پیپر انڈسٹری کی بقا کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پیپر اینڈ پیکجنگ انڈسٹری کے صنعتکار صنعت کی تباہی کا نوحہ پڑھ پڑھ کر تھک گئے مگر حکومت پیپر اینڈ پیکجنگ انڈسٹری کی دم توڑتی صنعت کو بچانے کیلئے سنجیدہ نہ ہوئی۔ لاہور چیمبر آف کامرس میں پیپراینڈ پیکجنگ انڈسٹری کے صنعتکار پھٹ پڑے۔

 فاؤنڈر چیرمین فرایا عدنان بٹ نے کہا کہ سات فیصد ریگولیٹری اور بیس فیصد درآمدی ٹیکس نے پیپر انڈسٹری کو تباہ کردیا انہوں نے کہا کہ پیپر انڈسٹری کے ویسٹیج میٹریل پر بھی دوفیصد ایڈیشنل ڈیوٹی عائد ہے۔ عدنان بٹ نےمزید کہا کہ اگر ٹیکسز کم نہ ہوئے تو پیپر انڈسٹری مکمل بند ہوجائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer