(فہد علی) ڈولفن سکواڈ نے بروقت کاروائی کر کے خاوند کے ہاتھوں زخمی ہونے والی خاتون کی جان بچا کر ہسپتال منتقل کر کے ملزم خاوند کو بھی گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈولفن سکواڈ کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں ایک خاتون زخمی حالت میں پڑی ہے۔جس پر ڈولفن ٹیم نےفی الفور فیکٹری ایریا پاک ٹاؤن پہنچ کر خاتون کو ہپستال منتقل کیا۔ ڈولفن پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے چھری کے وار سے بیوی کو زخمی کیا۔ڈولفن نے خاتون کے شوہر رمضان کو گرفتار کر کے تھانہ فیکٹری ایریا کے حوالے کردیا۔