(علی اکبر) پنجاب اسمبلی کا ایک اور اعزاز، سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے دو افراد اراکین اسمبلی بن گئے۔
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی رکن اسمبلی منیر کھوکھر کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر سردار رمیش سنگھ اروڑا کا بطور رکن پنجاب اسمبلی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جوآئندہ اجلاس میں رکنیت کا حلف اٹھائیں گے, جس کے بعد پنجاب اسمبلی میں سکھ اراکین کی تعداد 2ہو گئی.
رمیش سنگھ اروڑا گزشتہ اسمبلی میں بھی مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی کرچکےہیں، تحریک انصاف کےمہندرپال بطوراقلیتی رکن ایوان کا حصہ ہیں۔