ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی

محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) شہر میں بارشوں کے باوجود دھند کے ڈیرے قائم,  آئندہ ہفتہ اور اتوار کو بارش کے امکانات ہیں۔ 
سردیوں کے موسم میں بارشوں کے بعد عمومی طور پر دھند کے اثرات ختم ہو جاتے ہیں مگر رواں سال بارشوں کے باوجود شہر میں دھند مکمل طور پر ختم نہ ہو سکی۔اس معاملہ پر میٹرولوجسٹ ثاقب حسین کا کہنا ہے کہ سردی میں بارش کے بعد زمین میں موجود نمی کے محرکات ہوا میں شامل ہو جاتے ہیں۔عمومی طور پر صبح اور رات کے اوقات میں شہر میں ہلکی دھند نظر آتی ہے۔دن کے وقت سورج نمودار ہوتے ہی ہلکی دھند کے آثار ختم ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ مزید دس روز تک جاری رہنے کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ رواں ہفتہ میں ہفتہ اور اتوار کے روز شہر میں بارش کے امکانات موجود ہیں۔ بارشوں کا موجودہ سپیل اتوار تک ختم ہونے کے امکانات ہیں۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔