(قذافی بٹ) محکمہ ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی پنجاب اسمبلی میں آڈٹ رپورٹ جمع کروا دی گئی۔
پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہےکہ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کی چھتری تلے لاکھوں یا کروڑوں نہیں اربوں کی کرپشن کی گئی، رپورٹ کے مطابق پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے آشیانہ اقبال اور آشیانہ قائد سمیت مختلف منصوبوں میں تقریباً 17 ارب روپے کی کرپشن کی، آشیانہ اقبال ہاؤسنگ پروجیکٹ مکمل نہ ہونے کے باعث اربوں کا نقصان ہوا۔
آشیانہ اقبال ہاؤسنگ میں 956 گھروں کی تعمیر رکنے کے باعث 9 کروڑ سے زائد کا نقصان لاگت میں اضافے کے باعث ہوا،رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ آشیانہ قائد میں الاٹیز سے ریکوری نہ ہونے کے باعث 2 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا۔
محکمے کی جانب سے سپارکو گروپ کو 14 ارب سے زائد کے غیر قانونی ٹھیکےدئیےگئے, جبکہ لیز پر دی گئی زمینوں کا کرایہ نہ وصول ہونے کے باعث لاکھوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔