سیاحت،کلچر کے فروغ کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

سیاحت،کلچر کے فروغ کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:سیاحت، کلچر کے فروغ، تاریخی ورثہ کے تحفظ کیلئے  پنجاب حکومت نے ٹی ڈی سی پی کی تشکیل نو کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  چیف سیکرٹری پنجا ب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اہم  اجلاس  ہوا جس میں صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شوکت علی، سیکرٹری خزانہ عبداللہ خان سنبل، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عمران سکند ربلوچ، ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی آف لاہور کامران لاشاری اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں اتھارٹی کے انتظامی ڈھانچے، کام کے طریقہ کار، فنانسنگ، بجٹ اور دیگر اداروں کیساتھ معاونت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تما م قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اس اتھارٹی کے قیام کی باقاعدہ منظورری لی جائے گی جبکہ نوجوانوں کومرکزی دھارے میں لانے کیلئے الگ سے ڈائریکٹوریٹ بنانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

چیف سیکرٹری میجر (ر)اعظم سلیمان  نے کہا کہ ٹورازم،کلچر اینڈہریٹیج اتھارٹی تاریخی عمارات اور مذہبی مقامات کو انکی اصل شکل میں بحال کرنے اور سیاحوں کیلئے پر کشش بنانے کیلئے بھی کام کرے گی۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer