ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین تشدد کیسز کے حوالے سے آئی جی پنجاب متحرک

خواتین تشدد کیسز کے حوالے سے آئی جی پنجاب متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) خواتین تشددکیسز کے حوالے سے آئی جی پنجاب متحرک ہوگئے،  آئی جی پنجاب نےافسران کونیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔ 
آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے افسران کو ہدایت دیں کہ جسمانی تشدد، جنسی حراسگی میں متعلقہ ایس ایچ اوفوری موقع پرپہنچےگا،  جبری شادی سمیت دیگر کیسزکافوری مقدمہ درج کیاجائے، پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کی درخواست پرپولیس فوری کارروائی کرنے کی پابندہوگی۔ تیزاب گردی،غیرت کے نام پر قتل کو سپیشل رپورٹ کیس کے طور پر نمٹایا جائے۔ تفتیشی افسر لیڈی پولیس افسر کی موجودگی میں خاتون سے تفتیش کرے گا، ریپ کیسز میں سب انسپکٹرعہدے کی لیڈی پولیس افسر کو تفتیش میں شامل کیا جائے۔

ہدایت نامے کے مطابق زیادتی کے کیسز میں خواتین کا فوری 164 کا بیان ریکارڈ کرایا جائے، متاثرہ خاتون کا ڈی این اے بھی فوری کرایا جائے، ملزمان سے موبائل برآمد ہونے پر فوری فرانزک سائنس ایجنسی بھجوایا جائے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔