سٹی 42:ملک بھر میں ہونیوالی بارشوں نے نظام زندگی متاثر کرکے رکھ دیا، لاہور آنیوالی پرواز وں کا شیڈول متاثر ہوا تو ریل گاڑیاں بھی منزل پر بروقت نہ پہنچ سکیں۔ لاہور آنیوالی متعدد گاڑیاں لیٹ ہوگئیں۔
پاک بزنس، کراچی ایکسپریس 3 ، اکبرایکسپریس سوا تین اورعوام ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ پہنچی ۔جعفر ایکسپریس پونے دو ، گرین لائن ، خیبر میل ایک اور قراقرم سوا گھنٹہ تاخیر سے پہنچیں گی ، ایئر پورٹ پر فضائی ٹریفک کا شیڈول بھی متاثر،، آنے اور جانے والی 5 پروازیں منسوخ، 10 تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
پروازوں اور گاڑیوں کے لیٹ ہونے سے مسافر وں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔