ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی کی تیاری شروع

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی کی تیاری شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:سابق وفاقی  وزیر خزانہ اور ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔ نیب مقدمات میں ضبط کی گئی جائیداد کی نیلامی کیلئے تیاری شروع کردی گئی ۔

نیب مقدمات میں ضبط کی گئی اسحاق ڈار کی جائیداد28 جنوری کو نیلام کرنے کا پروگرام تیار کرلیا گیا۔ گلبرگ ایچ بلاک میں 4 کنال 17 مرلے کے بنگلے کی سرکاری بولی 18 کروڑ 50 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔کامیاب بولی دہندہ کو منظور شدہ بولی کا 25 فیصد فوری ، بقایا7 یوم میں جمع کرانا ہوگا ،ضلعی انتظامیہ نے اخبارات میں نیلامی اشتہار شائع کرادیا۔

یاد رہے سابق وفاقی وزیر خزانہ نیب مقدمات کی وجہ سے لندن میں موجود ہیں،عدالت نے انہیں اشتہار ی قرار دے رکھا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer