ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران عباس نے عائزہ خان کو پسندیدہ اداکارہ قرار دیدیا

 عمران عباس نے عائزہ خان کو پسندیدہ اداکارہ قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) اداکار عمران عباس نے اداکارہ عائزہ خان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے انہیں اپنی سب سے پسندیدہ اداکارہ قرار دیدیا۔

پاکستان کے معروف اداکار  عمران عباس نے انسٹا گرام پر اپنی اور مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان کی تصویر مداح سے شیئر کی جس میں دونوں اداکار سیڑھیوں پر بیٹھے پوز دیتے نظر آرہے ہیں۔ عمران عباس نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں ڈراموں کے نام بتاتے ہوئے کہا کہ تم کون پیا، محبت تم سے نفرت ہے، کوئی چاند رکھ اور تھوڑا سا حق اور پھر کہا کہ آپ میری سب سے پسندیدہ شریک فنکارہ ہیں اور اب ہمارا ایک اور ڈرامہ آنے والا ہے۔

عمران عباس نے عائزہ کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی میرے الفاظ آپ کے لیے یکساں ہیں کہ آپ واقعی نہ صرف ایک خالص اداکارہ ہیں بلکہ میری بہترین دوست بھی ہیں، اللہ پاک آپ کو بہت نعمتوں سے نوازے۔

Sughra Afzal

Content Writer