( زین مدنی ) نئے سال دو ہزار بیس کی پہلی تیار پاکستانی فلم " کہے دل جدھر" کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے، فلم ایکشن اور رومانٹک کہانی پر مبنی ہے جس میں نوجوان نسل کو نمایاں کیا گیا ہے۔
سال دو ہزار بیس کی پہلی تیار پاکستانی فلم کہے دل جدھر کا پہلا ٹیزر ریلیز کیا گیا ہے۔ جس کی کاسٹ میں اداکار جنید خان، منشاء پاشا، ساجد حسن اور عتیقہ اوڈھو سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
فلم کے ہدایتکار جلال ہیں اور فلم میں اداکار جنید خان ایک ایس پی کے کردار میں اور منشاء پاشا ایک صحافی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم میں سماجی و معاشرتی مسائل میں رہتے ہوئے نوجوان نسل کو نمایاں کیا گیا ہے کہ نئی نسل کیسے اپنے مسائل کو ختم کر سکتی ہے۔ فلم کو اسی سال لاہور سمیت ملک بھر میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔