محکمہ خوراک کے خلاف فلور ملوں کے اندر، باہر احتجاجی بینرز آویزاں

محکمہ خوراک کے خلاف فلور ملوں کے اندر، باہر احتجاجی بینرز آویزاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہدایات پر لاہور سمیت صوبے بھر کی فلور ملوں نے محکمہ خوراک کے خلاف فلور ملوں کے باہر اور اندر احتجاجی بینرز آویزاں کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ اگر 18 جنوری تک محکمہ خوراک نے مسائل حل نہ کئیے تو سرکاری گندم کی خریداری بند کر دیں گے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے محکمہ خوراک کی پالیسیوں کے خلاف لاہور سمیت صوبے بھر کی فلور ملوں کے باہر اور اندر احتجاجی بینرز آویزاں کر دئیے گئے، فلور مل مالکان کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کی جانب سے فلور ملوں کو 2014-15 کی سرکاری گندم فراہم کی جا رہی ہے جو کہ ناقص ہے جبکہ محکمہ خوراک 2016-18 کی گندم پرائیویٹ پارٹیوں کو فروخت کر رہا ہے جسکے باعث فلور ملیں اچھی اور بہتر گندم سے محروم ہیں۔

اُنکا کہنا تھا کہ اگر 18 جنوری تک محکمہ خوراک نے اپنا قبلہ درست نہ کیا اور فلور ملز کے مسائل کو حل نہ کیا تو پھر فلور ملیں سرکاری گندم کی خریداری مکمل طور پر بند کر دیں گی۔  اور اگر پھر بھی مسلہ حل نہ ہوا تو پنجاب کی فلور ملیں ہڑتال بھی کر سکتی ہیں اور اس سلسلے میں 17 جنوری کو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی پنجاب کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer