پنجاب بھر میں کُل کتنے سکولز ہیں؟ مکمل اعدادو شمار ویب سائٹ پراپ لوڈ

پنجاب بھر میں کُل کتنے سکولز ہیں؟ مکمل اعدادو شمار ویب سائٹ پراپ لوڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ تعلیم نے سکول شماری کے مکمل اعدادو شمار ویب سائٹ پراپ لوڈ کردیئے، صوبہ بھر میں 48 ہزار175سکول اور ایک کروڑ 19 لاکھ 51 ہزار بچے رجسٹرڈ ہیں،  پنجاب کے سکولوں میں 31 بچوں اور لاہور میں 39 بچوں پر ایک ٹیچر تعینات ہے۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں کی شماری کی مکمل اعدادو شمار ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا ہے، صوبہ بھر میں 48 ہزار175سکول ہیں،  پنجاب بھر کے سکولوں میں ایک کروڑ 19 لاکھ 51 ہزار بچے زیر تعلیم ہیں، لاہور میں ایک ہزار 127سکول ہیں، لاہور کے سکولوں میں 6 لاکھ 44 ہزار بچے زیر تعلیم ہیں۔

علاوہ ازیں صوبہ بھر میں 31 بچوں پر ایک ٹیچر اور لاہور میں 39 بچوں پر ایک استاد مامور  ہے، ملتان میں 3 لاکھ 77 ہزار، بھکرمیں 2 لاکھ 30 ہزار ، جھنگ میں 3 لاکھ پچاس ہزار ،چنیوٹ میں ایک لاکھ87 ہزار  اورفیصل آباد میں 8 لاکھ 85 ہزار بچے زیر تعلیم ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer