ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنسی درندگی کی ایک اور کوشش ناکام، ملزمان گرفتار کرلیے گئے

جنسی درندگی کی ایک اور کوشش ناکام، ملزمان گرفتار کرلیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: مانگا منڈی کے علاقہ تالاب سرائے میں5 سالہ بچے سے جنسی درندگی کی کوشش کا واقعہ سامنے آ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم عمر کو گرفتار کر لیا ۔ دوسری جانب چونگی امرسدھو کےمیوہ محلہ میں شہریوں نے بچی سےزیادتی کی کوشش ناکام بنادی۔

 تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقہ تالاب سرائے گاؤں میں 20 سالہ درندہ صفت انسان کی5 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملزم عمر ولی5 سالہ علی عباس کو دکان سے اٹھا کر کھیتوں میں لے گیا۔ ملزم نے علی عباس سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی ، بچے کے شور مچانے پر مقامی افراد نے ننھے بچے کی جان بچائی اور ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہےاور تفتیش کی جا رہی ہے۔ میڈیکل رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب چونگی امرسدھو کےمیوہ محلہ میں شہریوں نے ایک کمسن بچی سےزیادتی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

ملزم نے معصوم بچی سے زیادتی کرنے کی کوشش کی جبکہ بچی کے شور مچانے پر اہل محلہ نےملزم کوپکڑلیا۔ شہریوں نے ملزم کی خوب درگت بنانے کے بعد اسے مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔