(عیشہ خان): پولیس اہلکار کی سرپرستی میں درجنوں موٹرسائیکلیں چوری کرنے والا تین رکنی گروہ پکڑا گیا۔ چور گینگ نے پانچ وارداتیں یو ای ٹی یونیورسٹی میں کیں۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کر لی۔
سپئیرپارٹس کی چوری سے شروع ہونے والے ملزم پلک جھپکنے میں پوری موٹرسائیکل ہی غائب کرنے لگے۔ پولیس اہلکار کی سرپرستی میں چلنے والا موٹرسائیکل چور گینگ پولیس کے ہاتھ چڑھ گیا۔تین رکنی چور گروہ میں عمیر اقبال،وسیم اور پولیس اہلکار عمیر آفتاب شامل ہیں۔ملزمان موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں ایک سال سے کر رہے تھے۔
گجرپورہ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لیکر چوری کی گئیں تیرہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لیں۔ ملزمان نے پانچ بائیکس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے چوری کی تھیں۔ موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے پولیس اور اداروں کو پارکنگ میں سکیورٹی انتظامات بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید دیکھئے: