عابدچوہدری: ایس ایس پی ایڈمن راناایازسلیم نے مرحوم پولیس انسپکٹرکے بچے دراب کوامریکہ میں تعلیم جاری رکھنے کیلئے ساڑھے 5 لاکھ روپے فراہم کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی اولاہورکیپٹن(ر)محمدامین وینس نے مرحوم پولیس اہلکارکے ہونہاربچے کاروشن مستقبل تاریک ہونے سے بچالیا۔ ایس ایس پی ایڈمن راناایازسلیم نے مرحوم پولیس اہلکارکے بچے دراب کوامریکہ میں تعلیم جاری رکھنے کیلئے ساڑھے 5 لاکھ روپے فراہم کر دیئے۔
مرحوم انسپکٹرشاہد ندیم کا بیٹا امریکہ میں نیشنل آرنوٹکس اینڈسپیس ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعلیم حاصل کرنے جائے گا، جبکہ دراب سینٹ پٹرسن سکول کا طالب علم تھا۔ جس نے ٹاپ فائیومیں پہلی پوزیشن حاصل کرکے امریکہ میں تعلیم کیلئے کوالیفائی کیاہے۔ ایس ایس پی ایڈمن راناایازسلیم کا کہنا تھا کہ لاہورپولیس کا ویلفیئرفنڈ شہید، حاضروریٹائرڈپولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبودکیلئے خرچ کیاجاتاہے۔