ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زینب کو انصاف دلانے کیلئے ملک گیر مہم چلانی ہوگی ، طاہراشرفی

زینب کو انصاف دلانے کیلئے ملک گیر مہم چلانی ہوگی ، طاہراشرفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ رخ ندیم: علامہ طاہر اشرفی کا کہناہے کہ پاکستان علما کونسل اور تمام مذاہب مل کر بچوں کو حفاظتی تعلیم دے گے، زینب کے قاتلوں کو سر عام چوک میں پھانسی دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وارث روڈ چرچ پر بشپ آزاد مارشل اور تمام مسالک کے علما کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ المیہ ہے کہ 7 روز گزرنے کے باوجود زینب کے قاتل گرفتار نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک گیر مہم چلانے کی ضرورت ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کو حفاظتی تعلیم دیں۔  انہوں نے قصور کے لوگوں سے اپیل کی کہ زینب کے قاتل کو پکڑنے میں اداروں کی مدد کریں۔ بشپ آزاد مارشل نے کہا کہ زینب مسلمانوں کے ساتھ ساتھ مسیحیوں کی بھی بیٹی تھی۔ اسکے لئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔