نبیل ملک: مہنگے ٹکٹ فروخت کرنے کے باوجود پی آئی اے اپنے مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی۔ ابو ظہبی جانیوالے مسافروں کا سامان لاہور ہی چھوڑ دیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن نے اپنے مسافر تو ابوظہبی پہنچا دیئے لیکن جہاز میں جگہ کم ہونے کی وجہ سےمسافروں کا قیمتی اور ضروری سامان لاہورہی چھوڑ دیا۔ پی کے 295 کے ذریعے روانہ ہونے والے 136 مسافروں کا سامان اب اگلی پروازوں سے ابوظہبی بھجوایا جائے گا۔
جہاز چھوٹا ہونے کی وجہ سے 20 مسافر بھی لاہور میں ہی آف لوڈ کرنے پڑے۔ کنفرم ٹکٹس کے باوجود آف لوڈ کیے جانے پر مسافروں نے ہنگامہ آرائی بھی کی لیکن کسی کے سر پر کوئی جوں تک نہ رینگی۔ انتظامیہ نے اگلی پرواز سے رہ جانے والے مسافروں کو ابوظہبی بھجوانے کی یقین دہانی کرا دی.