10 روز گزر گئے، یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کا سٹاک نہ پہنچ سکا

10 روز گزر گئے، یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کا سٹاک نہ پہنچ سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: دس روز گزرنے کے باوجود بھی شہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ چینی، دال چنا، سفید چنے اور بیسن کا سٹاک نہ پہنچ سکا۔ شہری اوپن مارکیٹ مہنگے داموں اشیائے ضروریہ خریدنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کو یوٹیلٹی سٹورز کے چکر لگاتے دس روز بیت گے لیکن صارفین کو دال چنا، چینی، سفید چنے اور بیسن کا سٹاک نہ مل سکا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کے قیام کا بنیادی مقصد عام آدمی کو ریلیف پہنچانا ہے لیکن اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی کے باعث شہر کے یوٹیلٹی سٹورز اپنی افادیت کھوتے جارہے ہیں۔ اگر حکومت یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ فراہم نہیں کرسکتی تو ان کو بند کردیا جائے۔

یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کی جانب سے اگلے ہفتے اشیائے ضروریہ کا سٹاک فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔