شہزاد خان: شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان غالب ہے۔ اتوار کے روز برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں سات روپے مزید کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سات روپے کمی کے بعد برائلر مرغی کا گوشت دوسو تیرہ روپے فی کلوگرام میں فروخت ہوا۔ اسی طرح زندہ برائلر پرچون میں ایک سو سینتالیس روپے فی کلوگرام میں فروخت ہوا اور تھوک میں اسکی قیمت ایک سو اکتالیس روپے فی کلوگرام میں فروخت ہوا۔
شہریوں نے برائلرمرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مٹن اور بیف تو عام آدمی کی پہنچ سے پہلے ہی باہر ہے۔ پنجاب حکومت برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے اقدامات کرے اور شہر میں صحت مند برائلر مرغی کے گوشت کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔