ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معصوم بچی کی ہلاکت کو سیاست کا حصہ نہ بنایا جائے: احسن اقبال

معصوم بچی کی ہلاکت کو سیاست کا حصہ نہ بنایا جائے: احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ دور معاشی ترقی میں مقابلے کا دور ہے۔ بدقسمتی سے ہم احتجاج اور دھرنوں کی سیاست میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ڈیفنس روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں دوسری دفعہ حکومت اپنی مدت پوری کرنے جا رہی ہے۔ اس سےپا کستان کا دنیا میں اچھا امیج جائے گا۔

احسن اقبال نےاپوزیشن کو مشورہ دیا کہ الیکشن میں 5 ماہ رہ گئے ہیں  دھرنے دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے عمران خان کو ماضی کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کاذکر بھی نہیں کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ قصور واقعہ پر بھی سیاست چمکا رہے ہیں،  زینب کے قاتل کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ ملک 2013 کے مقابلے میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اس ترقی کو دیکھ کر لوگ آئندہ الیکشن میں بھی ن لیگ کو جتوائیں گے۔