(سالک نواز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عوام کو رواں ماہ کوہاٹ تا راولپنڈی ریل کار اور نئی علامہ اقبال ایکسپریس کا تحفہ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں کراچی اور میرپور خاص کے درمیان مہران ایکسپریس کی بحالی کا تحفہ بھی عوام کو دیں گے، سبی ہرنائی سیکشن پر تیزی سے کام جاری ہے،اجلاس میں وزیر ریلویز کو لاہور، ملتان ، خانیوال، روہڑی اور کراچی میں واشنگ لائنز کی آئوٹ سورسنگ پربھی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں سی ای او ریلوے جاوید انور و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔