ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہین کی اپنی کلاس ہے اور میرا اپنا اسٹائل ہے، محمد عامر

شاہین کی اپنی کلاس ہے اور میرا اپنا اسٹائل ہے، محمد عامر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرمحمد عامر کا کہنا ہے کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں، شاہین کی اپنی کلاس ہے اور میرا اپنا اسٹائل ہے.

تفصیلات کے مطابق  کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے محمد عامر کا حال ہی میں ایک انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی سے موازنہ کیا گیا، جس پر انہوں نے کہا کہ  'میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں، شاہین کی اپنی کلاس ہے اور میرا اپنا اسٹائل ہے'۔ 

انٹرویو کے دوران محمد عامر سے سوال کیا گیا کہ 'سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ پشاور اور کراچی کا میچ بابر بمقابلہ عامر ہوگا تو کیا اس میں حقیقت ہے؟' جس کے جواب میں محمد عامر نے کہا 'میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، میرے لیے بابر بھی ویسا ہی ہے جیسے ٹیل اینڈر کھیل رہا ہو، میرا کام ہے ٹیم کو وکٹس لے کر دینا'۔

عامر نے مزید کہا 'پھر چاہے  بابر وکٹ پر کھڑے ہوں یا نمبر 10 کا بیٹر، میں نے کوشش کرنی ہے کہ ٹیم کو وکٹیں لے کر دوں، میں نے کوئی جاکر ویلنٹائن کے پھول تو دینے نہیں ہیں، تو کوشش کرتا ہوں کہ میچ جتواؤں'۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان میں میچز کے دوران کھلاڑیوں کی میدان میں دشمنی مجھے اچھی لگتی ہے جس سے نئے چیلنجز پر توجہ مرکوز ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے۔

Bilal Arshad

Content Writer