ویب ڈیسک: سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا کہ ملتان سلطانز کے بالرز نے پہلے 5 اوور بہت اچھی بالنگ کی، اگر اوپر سے ایک دو وکٹیں اڑا لیتے تو لاہور قلندرز پریشر میں آ جاتی۔
تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کے تباہ کن سابق پاکستانی فاسٹ بالر محمد آصف نے 24 نیوز کے پروگرام ’پی ایس ایل ہنگامہ‘ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 8 کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے بالرز نے پہلے چار پانچ اوور بہت اچھے کیے۔ نئے بچ پر فاسٹ بالرز کا گیند کٹ بھی ہو رہا تھا اور سیم بھی ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے سمبجھ نہیں آتا کہ ملتان کے بالرز نے وکٹ ٹو وکٹ بالنگ کیوں نہیں کی۔ آف سٹمپ سے باہر بالنگ کرتے رہے اور گیندیں کیپر کے ہاتھ میں جاتی رہی اور لاہور کے بلے باز بچے رہے۔