(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔
وزیر اعظم اور کابینہ ارکان کو لانے والے خصوصی طیارے نے فیصل بیس پر لینڈ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کراچی میں پاکستان نیوی کے زیر اہتمام 8 ویں امن مشق کا جائزہ لیں گے جہاں وہ تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
واضح رہے اسلام آباد میں آج وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔