ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 6 بجے طلب کرلیا، اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
وفاقی کابینہ آج کے اجلاس میں ای سی سی کے 10 فروری کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 9 فروری کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں توشہ خانہ پر بین الوزراء کمیٹی رپورٹ پیش کرے گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم آج ایک روزہ دورہِ کراچی میں پاک نیوی کی امن مشق کی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔