احساس کفالت پروگرام سے رقم وصول کرنے والے شہریوں کے لئے اہم ہدایات

Ehsas kafalat programme,Doctor sania nashatar,instrucitons
کیپشن: Ehsas Kafalat programme
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) احساس ادائیگیوں میں ناجائز کٹوتیاں کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف ڈاکٹر ثانیہ نشتر  نے سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ 

 ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا ہے کہ حکومت پاکستان نے یکم فروری سے احساس کے پیسے 12ہزار سے بڑھا کر 13 ہزار کر دیئے ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ  اہل خواتین اب احساس کفالت کے پیسے لینے جائیں تو گن کر پورے 13 ہزار لیں۔

 ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق جو دکاندار خواتین کے انگوٹھے لگوا کر کہتے ہیں کہ پیسے  کل لینے آنا انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،  کسی نے جعلی انگوٹھوں کا استعمال کیا یا کسی کے پیسے کاٹے تو حکومت ان سے سختی سے نمٹے گی، شراکتی بینکوں کے ایجنٹ اور نامزد دکاندار خواتین کے پیسے نہیں کاٹ سکتے۔