(ویب ڈیسک)حکومت نےاسٹیک ہولڈرز کی رائےپرہوئےنیا پاکستان ہاؤسنگ میں مارک اپ شرح میں تبدیلی کردی۔ پانچ سال تک کے قرضوں پر مارک اپ ریٹ دو فیصد،چھ سے دس سال کےہاؤسنگ قرضوں پرچارفیصد اور گیارہ سےپندرہ سال کےلئے مارک اپ پانچ فیصد کردیا۔
حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے گھر لینے والوں کو مزید سہولت دے دی ۔صارفین کے لئےقرضوں کے دورانیے اور مارک اپ سبسڈی میں ترامیم کر دیں۔اسٹیٹ بینک نے بینک سربراہان کو حکومتی ترامیم پر سرکلر جاری کر دیا۔حکومت نےاسٹیک ہولڈرز سے موصول ہونےوالی رائے کو مدنظررکھتے ہوئےترامیم کیں۔
نیا پاکستان ہاؤسنگ کےدرجہ اول صارفین کے1سے 5 سال تک کےقرضوں پرمارک اپ 2 فیصد ہوگا۔درجہ اول صارفین کے 6 سے 10 سال کے ہاؤسنگ قرضوں پر مارک اپ 4 فیصد ہوگا۔گیارہ سے 15 سال کے ہاؤسنگ قرضوں پر مارک اپ 5 فیصد ہوگا۔جبکہ پندرہ سال کے بعد ہاؤسنگ قرضوں کی بینک پرائسنگ کا فارمولا کائیبور جمع ڈھائی فیصد ہوگا۔
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے سابق چئیرمین حسن بخشی کا کہنا ہےکہ اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کےلئے یہ سہولت صرف نیاپاکستان ہاؤسنگ ڈیپولمنٹ اتھارٹی سے سستے گھر پر ملےگی ۔
حسن بخشی نےاسے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لئے حکومت کابہت بڑا قدم قرار دیا ہے۔ ترامیم سے قبل درجہ اول صارفین کے قرضوں پر پہلے پانچ سال 3 فیصد اور اگلے پانچ سال 5 فیصد مارک اپ تھا۔