سفید پوش طبقے کی مشکلات میں اضافہ

vegitables rates increased
کیپشن: Vegitable price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر)سبزیوں کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ ، کئی سبزیاں سفید پوش طبقے کی پہنچ سے دور ہوگئیں۔
 تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخناموں کو مسلسل نظرانداز کرتے دکاندار من مانے نرخوں پر سبزیاں فروخت کر رہے ہیں۔پیاز25 کی بجائے 40، آلو25 کی بجائے 35،پالک 36 کی بجائے 45، میٹھی 55 کی بجائے 70 روپے کلو فروخت ہوتی رہی۔

مٹر 83 کی بجائے100، بینگن 90 کی بجائے 100، مونگرے95 کی بجائے 120، شملہ مرچ180 کی بجائے200روپے کلو فروخت ہوئی۔ ٹماٹر 105 کی بجائے 150، لہسن 225 کی بجائے260، ادرک 205 کی بجائے270، کریلے250 کی بجائے 310 روپے کلو فروخت ہوتےرہے۔