ورڈل گیم کھیلنےسے عمر میں اضافہ اور بے تحاشا طبی فوائد

ورڈل گیم کھیلنےسے عمر میں اضافہ اور بے تحاشا طبی فوائد
کیپشن: Wordle
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : طبی ماہرین  نے ''ورڈل''  گیم  کو  دماغی صحت کا اہم ذریعہ اور موڈ خوشگوار رکھنے کی وجہ قرار د یدیا ۔
ورڈل کھیلنے کاطریقہ 
 اس گیم میں 5 بلاکس پر مبنی 6 خالی قطاریں ہوتی ہیں اور آپ کو 6 بار اس میں 5 حروف پر مبنی درست لفظ کو تحریر کرنا ہوتا ہے۔
جو لفظ درست ہوگا وہ سبز رنگ میں نظر آئے گا، اگر لفظ درست ہوگا مگر ترتیب میں غلط ٹائپ ہوگا تو وہ زرد  رنگ میں جبکہ بالکل غلط حروف گرے رنگ  میں نظر آئے گا۔

اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی ویکسنر میڈٰکل سینٹر کے نیورولوجسٹ ڈاکٹر ڈوگلس شیکرے کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ورڈل جیسی کسی ورڈ گیم کو کھیلنا دماغی صحت کے لیے بہتر ہوتا ہےپزلز اور گیمز دماغ کے بنیادی حصوں جیسے منطق، زبان، بصری تصورات، توجہ اور لچک کو متحرک کرنے کے لیے اہم ہیں۔ ورڈل ذہنی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔

 ایسی گیمز سےعمر بڑھنے کے ساتھ دماغی صحت کی تنزلی کی روک تھام میں بھی بہت زیدہ مدد ملتی ہے،   دماغ کو جتنا زیادہ استعمال کیا جائے گا وہ اتنا ہی بہتر ہوگا اسی طرح اوریگن یونیورسٹی کے نیورو سائنسز پروفیسر ماہر الرچ مائر نے بتایا کہ جو لوگ ذہنی طور پر خود کو کمتر محسوس کرتے ہیں وہ ورڈل جیسی ورڈ گیمز سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

لوگوں کا آپس میں جڑنا اس گیم کی ایک اور مثبت خصوصیت ہے، انہوں نے کہا کہ کسی بحران کے دوران سماجی تعلقات نہ ہونے سے منفی خیالات کی بھرمار ہوجاتی ہے ورڈل سے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ورڈل جیسی گیمز دماغی مسائل کے شکار افراد کے لیے بھی ممکنہ طور پر فائدہ مند ہوسکتی ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر