واٹس ایپ ایمو جیز کے ذریعے محبت کا اظہار کرنے والے اب جیل جائیں گے

WhatsApp Emojis
کیپشن: WhatsApp Emojis
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا ایپس کا استعمال کافی بڑھ رہا ہے۔ فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ جیسی ایپلی کیشن کی جانب سے آئے روز صارفین کیلئے نئے اور دلچسپ فیچرز متعارف کرائے جارہے ہیں۔'ویلنٹائن ڈے '' کی مناسبت سے واٹس ایپ نے اپنے لوگو کو سرخ رنگ کے دل میں تبدیل کرنے کا طریقہ بتایا تھا۔

لیکن سعودی عرب نے دل والے لوگو تو بہت دور کی بات دل نما ایموجیز بھیجنے پر سخت پابندی لگادی ہے۔ سعودی سائبر کرائم کے ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے شہریوں کو بتایا ہے کہ آن لائن میسجز کے دوران کسی کو بھی دل کا ایموجی بھیجنے پر صارف کو دو سے پانچ سال کی قید کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کے ساتھ  ایک لاکھ سعودی ریال (پاکستانی 46 لاکھ روپے) کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

سعودی سائبر ماہرین کے مطابق دل اور ایسے محبت بھرے ایموجیز کا استعمال ہراساں کرنے کے زمرے میں آتا ہے جبکہ اگر دوسرا صارف کیس فائل کرے گا تو دل ایموجی بھیجنے والے کو بھی سزا ہوسکتی ہے۔

ماہرین کا خبردار کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اگر کسی مجرم نے ایک سے زائد بار ایسی حرکت کی تو اسے نہ صرف 5 سال جیل کی قید بلکہ ڈیڑھ کروڑ روپے کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔