نئی بسوں کیلئے پیسے نہیں، پرانی سے کام چلاؤ

Low Budget for new buses in Punjab
کیپشن: Bus Transport
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے کے لیے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے حکومت کو  پرانی بسیں استعمال کرنے کی تجویز پیش کردی۔ نئی بسوں کے لیے بجٹ نہ ہونے پر شہریوں کے لیے مرمت شدہ بسیں بطور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال میں لائیں جاسکتیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے کے لیے پرانی بسیں استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پی ٹی سی کا کہنا ہے کہ بجٹ نہ ہونے کے باعث نئی بسوں کی بجائے پرانی بسیں مرمت کرکے روٹ پر چلائی جاسکتیں ہیں۔ پرائیوٹ انویسٹر کی مدد سے پرانی بسیں مرمت کرائی جائیں گیں۔ بسوں کو نہ صرف بلکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں طور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کیا جائے گا۔

لاہور میں اس وقت شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے لیے 1500 بسوں کی ضرورت ہے۔ لاہور میں اس وقت صرف 200 سے زائد فیڈر بسیں مختلف روٹس پر چل رہی ہیں۔ لاہور اور پنجاب کے تین اضلاع میں نئی بسوں کی خریداری میں ابھی تاخیر ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے حکومت کو مزید تجویز دیتے ہوئے کہا نئی دوست ماحول بسوں کی خریداری کے لیے ابھی صرف فیزبلٹی بنائی جارہی ہے۔ فیزبلٹی مکمل ہونے کے بعد ابتدائی مرحلے میں صرف 200 بسیں خریدی جاسکتیں ہیں۔