(عرفان ملک)فیصل آباد میں7 افراد کا قاتل لاہور سے گرفتار، سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ ، نقدی اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ حکومت نے ملزم عمر حیات کے سر کی قیمت مقرر کر رکھی تھی ،ملزم قتل ، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں سمیت 100سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔
تفصیلات کے مطابق لرزہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، پولیس عوامی تحفظ کے لئے موثر اقدامات کرتو رہی مگر ان میں چھپی کالی بھیڑیں ملزموں کی پست پناہی میں لگی ہیں جس کی وجہ سے معاشرے میں زیادتی، چوری، ڈکیتی، رہزانی اور جنسی ہراساں جیسے جرائم میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہورہا ہے۔
سی آئی اے ماڈل ٹاون نے فیصل آباد میں7 افراد کو قتل کرنے والا ملزم لاہور سے گرفتار کر لیا،ملزم عمر حیات کے سر کی حکومت پنجاب نےقیمت مقرر کر رکھی ہے،ملزم قتل ، ڈکیتی ، رابری ، اغوا برائے تاوان اور پولیس مقابلے کے سو سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا،ملزم عمر حیات کو سی آئی آے ماڈل ٹاون نے گرفتار کیا،ملزم کے قبضے سے اسلحہ ، نقدی اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔
واضح رہے گزشتہ ماہ لاہور میں آن لائن ٹکیسی ڈرائیور کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کیاگیاتھا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے پولیس کو سب بتایا،پولیس کے مطابق ملزم نے بیان میں بتایا کہ اس نے لڑکی سے ملنے کے ليے رائيڈ بک کی، دیر ہوئی تو ڈرائیور نے گاڑی سے اترنے کا کہا جس پر ڈرائیور سے جھگڑا ہوا اور اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔