ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور قلندرز اور مغل سٹیل کے مابین معاہدہ طے پاگیا

لاہور قلندرز اور مغل سٹیل کے مابین معاہدہ طے پاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) پی ایس ایل فائیو کیلئے لاہور قلندرز اور مغل سٹیل کے درمیان پارٹنرشپ معاہدہ طے پا گیا، لاہور قلندرز اور مغل سٹیل انتظامیہ کو یقین ہے کہ قلندرز پی ایس ایل فائیو میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

مغل سٹیل اور لاہور قلندرز میں پی ایس ایل کے لیے پارٹنرشپ معاہدہ طے پا گیا۔ قذافی سٹیڈیم میں سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا اور سی ای او مغل سٹیل خرم جاوید نے معاہدے پر دستخط کیے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ای او مغل سٹیل خرم جاوید اور ڈائریکٹر ولید احمد کہتے ہیں لاہور قلندر کی خوبی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ہے، ہم لاہور قلندرز کو مستقبل میں بھی سپورٹ کریں گے۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ مغل سٹیل کے ساتھ مسلسل دوسرے سال معاہدہ کررہے ہیں، مغل سٹیل پاکستان کی نمبر ون کمپنی ہے، لاہور قلندرز ایم سی سی کے میچ سے بتانا چاہتی ہے کہ ہم پی ایس ایل کے لیے تیار ہیں۔

عاطف رانا کہتے ہیں لاہور قلندرز اس سیزن میں شائقین کو مایوس نہیں کرے گی، کراچی کنگز کے ساتھ مقابلے کا شدت سے انتظار ہے۔

یا درہے پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 20 فروری کو  کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ کراچی میں ہی کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان 21 فروری کو دن دو بجے شیڈول ہے۔

21 فروری کو ہی تیسرے میچ کے لیے میدان لاہور میں سجے گا، جہاں قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندر اور ملتان سلطان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ کراچی اور لاہور کے کرکٹ گراؤنڈز سجنے کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کا آٹھواں میچ ملتان شہر میں واقع ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا ئے گا جہاں شام سات بجے مقامی ٹیم ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا پہلا میچ 27 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہو گا۔

پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے جس میں 22 مارچ کو کھیلے جانے والے فائنل سمیت کل 14 میچ شامل ہیں۔